واشنگٹن: امریکہ کے دو سالہ کتے نے دنیا کا سب سے چھوٹا کتا ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
پرل نامی چیواوا نسل کے اس کتے کا قد 9 اعشاریہ 14 سینٹی میٹر اونچا ہے جب کہ اس کی لمبائی 12 اعشایہ سات سینٹی میٹر ہے، یہ کتا پوپسکل نامی آئس لولی سے چھوٹا، ٹی وی ریموٹ سے پتلا اور تقریبا ڈالر کے نوٹ جتنا لمبا ہے۔
Say hello to the shortest dog in the world, Pearl 🐶
— Guinness World Records (@GWR) April 9, 2023
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر پرل کے ورلڈ ریکارڈ کے بارے میں گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی تصدیق کردی ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی جیل کی تعمیر مکمل
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس ضمن میں ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’دنیا کا سب سے چھوٹے کتے پرل کو ہیلو کریں، ٹویٹ کے مطابق پرل مریکل ملی نامی کتیا کی جڑواں بہن کا بیٹا ہے جس کے پاس اس سے پہلے دنیا کی سب سے چھوٹی کتیا ہونے کا اعزاز بھی تھا۔
سعودی آرٹسٹ کی تیار کردہ دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ گینز بک میں شامل
پرل کو اس کی مالکن وینیسا سیملر نے اطالوی ٹی وی شو میں متعارف کرایا جس پر اسے خوب داد بھی ملی تھی۔انہوں نے بتایا تھا کہ یہ اچھی کوالٹی کا کھانا کھاتا ہے جیسے چکن، سالمن مچھلی اور اسے خوب صورت کپڑے پہننا بے حد پسند ہے۔