عمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری

ہم نیوز  |  Apr 11, 2023

ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے عمرہ زائرین کیلئے نئی ہدایات (گائیڈ لائینز) جاری کردی ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات کے تحت زائرین عمرہ جدہ ائیر پورٹ سے پبلک ٹرانسپورٹ بسوں میں سفر کر سکتے ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ اسٹیشنزسے بھی بسوں میں سفر کیا جا سکتا ہے۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق عمرہ زائرین شاہ عبدالعزیز گیٹ، کنگ فہد گیٹ، عمرہ گیٹ، اور پیس گیٹ سے حرم میں داخل ہو سکتے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے جاری کردہ ہدایات میں واضح کیا ہے کہ خانہ کعبہ کے آس پاس کےعلاقوں میں عطیہ جمع کرنا، تمباکو نوشی کرنا، بھیک مانگنا، اور تجارت کرنا قطعی ممنوع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More