مرضی کے بغیر کسی کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانا غیر قانونی ہے ، سپریم کورٹ

ہم نیوز  |  Apr 11, 2023

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ مرضی کے بغیر کسی کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانا غیر قانونی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایک مقدمے کی سماعت کے دوران عدالتی بینچ نے کہا کہ دیوانی مقدمات میں بغیر مرضی کے ڈی این اے ٹیسٹ شخصی آزادی اور نجی زندگی کیخلاف ہے۔

آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 شخصی آزادی اور نجی زندگی کے تحفظ کے ضامن ہیں،تاج دین اور زبیدہ بی بی جن کے ڈی این کا حکم دیا گیا وہ کیس میں فریق ہی نہیں تھے۔

نجی زندگی کا تعلق انسان کے حق زندگی کے ساتھ منسلک ہے،مرضی کے بغیر ڈی این اے ٹیسٹ نجی زندگی میں مداخلت اور بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More