ہم نیوز | Apr 11, 2023
آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کادورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو تکنیکی صلاحیتوں اورجاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی مختلف فیکٹریوں کا دورہ بھی کیا ۔آرمی چیف نے دفاعی مصنوعات کی تیاری،ٹینکوں کی اپ گریڈیشن کامعائنہ کیا،
اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ ایچ آئی ٹی علمی معیشت اورسرچ ڈویلپمنٹ کامرکز ہے،آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کو جدیدادارہ بنانے کیلئے افسران کی صلاحیتوں پر اعتماد کااظہار کیا۔آرمی چیف کی آمد پر چیئرمین ایچ آئی ٹی نے ان کااستقبال کیا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More