سائمن ڈول کی بابراعظم کے بعد کوہلی پر کڑی تنقید

ہم نیوز  |  Apr 11, 2023

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بعد سابق بھارتی کپتان  ویرات کوہلی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

انڈین پریمیئر لیگ میں کمنٹری کرتے ہوئے انہوں نے ویرات کوہلی کی نصف سنچری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی نے اننگز کا آغاز کیا تو وہ تابڑ توڑ بلےبازی کررہے تھے لیکن نصف سینچری کی وجہ سے وہ سست بیٹنگ کرنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ٹی20 فارمیٹ میں اب ان چیزوں کی گنجائش ہے۔

قبل ازیں سائمن ڈول نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پر بھی سست بیٹنگ کرنے پر تنقید کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More