الیکشن کیلئے 21 ارب روپے نہیں ملے، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کا تحریری جواب

ہم نیوز  |  Apr 11, 2023

اسلام آباد: پنجاب میں انتخابات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو جاری نہیں کیے گئے ہیں، یہ مؤقف الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے والے جواب میں اختیار کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک صفحہ پر مشتمل سر بمہر جواب جمع کرایا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت پنجاب کا کہنا ہے سیکیورٹی کیلئے مطلوبہ اہلکاروں سے کم اہلکار فراہم کر سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب میں انتخابات کرانے کے لیے تین لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائی جانے والی رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع ہونے کے بعد فوری طور پر چیف جسٹس کو پیش کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے الیکشن اخراجات بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کرانے کے لیے 10 اپریل تک فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More