نامعلوم افراد کی فائرنگ ،سابق ٹیسٹ کرکٹر قتل

ہم نیوز  |  Apr 11, 2023

مریدکے میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سید نسیم عباس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر نسیم عباس نماز فجر کے لیے گھر سے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، زخمی کرکٹر کو لاہور منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

خاندانی  ذرائع کا کہنا ہے کہ سید نسیم عباس کی کسی سے دشمنی نہیں تھی، مقتول نے لواحقین میں 2 بیٹے، 2 بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔

خیال رہے کہ سابق کرکٹر لاہور ڈویژن کی طرف سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More