سی ڈی اے نے شہری کو نالہ بیچ ڈالا

ہم نیوز  |  Apr 11, 2023

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے شہریوں کو آکشن میں 50 فِٹ گہرا برساتی نالہ بیچ ڈالا۔

اسلام آباد کے شہریوں نے انصاف کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کو درخواست دے دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ رواں سال آکشن کے دوران ایگروفارم پلاٹ نمبر37 کے لیے 2 کروڑ روپے بِڈ دی گئی۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ پلاٹ اس جگہ واقع ہی نہیں جہاں کتبہ لگایا گیا۔ بروشر پر گوگل میپ کے ذریعے لوکیشن دی گئی۔

درخواست گزار کے مطابق الاٹ کی گئی جگہ پر 50 فِٹ گہرا برساتی نالہ ہے جس کے اطراف 8 سے 10 دیہاتیوں کے مکان ہیں۔ آکشن سے قبل بتائی گئی لوکیشن غلط اور ہمیں مس گائیڈ کیا گیا۔ غلط جگہ پلاٹ بیچنے کے بعد کہا جا رہا ہے کے پلاٹ جہاں ہے جدھر ہے کی بنیاد پر ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہمیں کہا جارہا ہے کہ آپ کے 2 کروڑ روپے ڈوب جائیں گے۔ 26 کروڑ دیں، نالہ آپ کا ہوگا۔ آکشن کے اگلے ہی روز چیئرمین سی ڈی اے، ممبر اسٹیٹ اور ممبر پلاننگ کو مسئلے سے متعلق ای میل بھی کی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بولی کے پروپوزل کو روکنے کی استدعا بھی کی گئی لیکن عملے نے اعلی سطح انکوائری کے بجائے پلاٹ کا لیٹر جاری کردیا۔ ایک ریاستی ادارہ کیسے شہری کو دھوکہ دہی سے پلاٹ کے بجائے برساتی نالہ بیچ کر اس کے 2 کروڑ روپوں سے محروم کرسکتا ہے؟

شہریوں نے درخواست کی ہے کہ اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی بنا کر تحقیقات کی جائیں اور فوری ہماری رقم واپس کی جائے۔ سی ڈی اے حکام سے اس معاملے پر مؤقف لیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More