افغانستان: خواتین کے تنہا پارکس اور ریسٹورنٹس میں جانے پر پابندی لگادی گئی

ہم نیوز  |  Apr 11, 2023

طالبان نے افغانستان میں فیملیز اور خواتین کے ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے اور پارکس میں جانے پر پابندی عائد کر دی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں افغان انتظامیہ کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ خواتین کو ریسٹورنٹس اور پارکس میں جانے سے روک دیا جائے گا۔

طالبان انتظامیہ کے مطابق ہرات میں خواتین پر لگائی گئی پابندی علماء کی طرف سے شکایات کے باعث عائد کی گئی ہے۔ علماء نے کہا ہے کہ ریسٹورنٹس اور پارکس میں خواتین کی بے پردگی ہوتی ہے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں غیر ملکی فلموں، ٹی وی شوز اور میوزک کی ڈی وی ڈی فروخت کرنے پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل افغان حکومت کی جانب سے افغانستان کے شہر ہرات میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانا کھانے اور ایک ساتھ پارکس میں جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More