ہزاروں برس قبل کاٹے گئے انسانی ہاتھ برآمد

ہم نیوز  |  Apr 11, 2023

مصر میں ‘ٹیل الدابہ’ کے مشہور مقام کی کھدائی کے دوران 12 انسانی ہاتھ برآمد کیے گئے ہیں جو کلائی سے لے کر انگلیوں تک محفوظ ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 2011 سے آثار قدیمہ کے ماہرین کی جانب سے شمالی مصر میں تحقیق کی جارہی ہے۔ اس دوران کھدائی کرتے ہوئے ماہرین کو  زمین سے 12 انسانی بریدہ ہاتھوں کے پنجے ملے ہیں جن میں سے 11 مرد اور ایک خاتون کا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ مصر سے ملنے والے تمام ہاتھ شاہی تخت والے کمرے سے ملے ہیں جنہیں شاہی سرگرمیوں میں استعمال کیا جاتا ہوگا۔ ہاتھوں کے ایکسرے کرانے کے بعد اس بعد کا انکشاف بھی ہوا ہے کہ بہت صفائی کے ساتھ انہیں جسم سے کاٹ کر الگ کیا گیا۔

محققین کے مطابق عین ممکن ہے کہ پرانے زمانے میں بادشاہوں کی ٹرافی کے طور پر ان ہاتھوں کو پیش کیا جاتا ہوگا۔ مصری تحریریں اور دیوار پر نقش و نگار بھی اس رواج کو بیان کرتے ہیں۔

اس عمل کو ‘گولڈ آف آنر’ کا نام دیا جاتا تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ فتح یاب ہونے والے فوجی یا سپہ سالار بادشاہ کو خوش کرنے کے لیے ثبوت کے طور پر بریدہ ہاتھ یا پیر لے کر واپس لوٹتے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More