ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے

ہم نیوز  |  Apr 11, 2023

آج پاکستان بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھیں گے،آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے۔

رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام ہوگیا جس کے بعد تیسرے عشرے کے لیے آج منگل بعد نماز عصر لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف کے لئے مساجد میں پہنچ جائیں گے، جس کے لئے مساجد میں انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں، اس طرح شریعت کی اصطلاح میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کی غرض سے مسجد میں قیام کرنے کو اعتکاف کہتے ہیں۔

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں مسلمان نماز عصر کے بعد اعتکاف میں بیٹھیں گے جب کہ کئی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے کوائف بھی جمع کئے گئے ہیں۔

اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے بعض مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے سحری اور افطاری فراہم کرنے کے خصوصی انتظامات بھی کئے جاتے ہیں جب کہ عام طور پر معتکفین کی سحر و افطاری کا ذمہ ان کے اہل خانہ کا ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More