ان دنوں سوشل میڈیا پر کھلاڑی کافی چرچہ میں ہیں کچھ تو ایسے ہیں جو کہ اپنے انداز اور اپنی تکلیف دہ کہانی کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر آئی پی ایل کے ایک کھلاڑی نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کھلاڑی نے نہ صرف میچ میں ایک ہی اوور نے 5 چھکے لگائے مگر اپنی تکلیف دہ کہانی بھی بتائی۔
کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے کھلاڑی رنکو سنگھ نے حال ہی میں آئی پی ایل سے ڈیبیوٹ دیا ہے، رنکو سنگھ ایک اچھے بلے باز ثابت ہوئے ہیں، جن کی ایکسٹرا آرڈینری اننگز سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔
کھلاڑی کو آخری اوور میں گجرات ٹائٹنز اور کلکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ دلچسپ ہو گیا تھا کیونکہ آخری اوور میں کلکتہ نائٹ رائیڈز کو 6 گیندوں پر 29 رنز بنانے تھے تاہم رکنو سنگھ نے 5 گیندوں پر 5 چھکے مار کر پورا گیم ہی پلٹ دیا تھا، اس جیت نے خود رنکو کو بھی دنیا بھر میں متعارف کرا دیا ہے۔
لیکن اب آپ کو بتاتے ہیں کہ رنکو سنگھ کرکٹ کے متوالے تو ہیں لیکن وہ بطور کچرا صاف کرنے والے بھی کام کر چکے ہیں۔
اپنی کہانی بتاتے ہوئے کھلاڑی نے بتایا کہ شروعات میں جب کرکٹ شروع کی تو مجھے بولا گیا تھا کہ بھائی کے ساتھ نوکری کر لے، لیکن اسی انٹرویو کو سنتے ہوئے صارفین اُس وقت افسردہ ہوگئے جب انہیں علم ہوا کہ رنکو کیا نوکری کرتا تھا۔
وہ بتاتے ہیں کہ پھر مجھے نوکری مل گئی لیکن میری نوکری تھی کہ کوچنگ سینٹر میں پوچھا لگانا، یہی میرا کام تھا۔ صارفین اور مداح رنکو کی اس ویڈیو کو دیکھ کر شدید متاثر ہو رہے ہیں۔