خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ کی عید پر پیشگی تنخواہ دینے سے معذرت

ہم نیوز  |  Apr 11, 2023

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹ میں پیسے کم ہونے کی بناء پر سرکاری ملازمین کو عید پر پیشگی تنخواہ دینے سے معذرت کرلی ہے۔

چیف سیکرٹری کو محکمہ خزانہ نے مالی مشکلات سے متعلق تفصیلی نوٹ بھجوادیا ہے جس میں تمام تر اخراجات اور محصولات کی تفصیلات بھی بھجوائی گئی ہیں۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے صوبائی حکومت کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، نوٹ کے مطابق صوبے کے اکاؤنٹ ون میں 13 ارب روپے موجود ہیں۔

جبکہ تنخواہوں کے کل اخراجات 45 ارب روپے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے اپریل میں صوبائی حکومت کو 20 سے 25 ارب روپے ملنے کا امکان ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق محکمہ خزانہ تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کی پوزیشن میں نہیں ہے،درخواست کی گئی ہے کہ تنخواہ اگلے مہینے کے پہلے ورکنگ ڈے میں تقسیم کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More