آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ بھی پی ایس ایل کھیلنے کے خواہش مند

ہم نیوز  |  Apr 11, 2023

آسٹریلیا کے کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

پی ایس ایل کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے، اس بارے میں نجم سیٹھی کابھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل آئی پی ایل سے زیادہ مقبول ہوتی جا رہی ہے۔

دنیا کے نامور کھلاڑی اب پی ایس ایل کھیلنے کے خواہاں ہیں، ان میں اب آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ بھی شامل ہو گئے ہیں جو پی ایس ایل کھیلنے کے لئے بے تاب ہیں۔

انسٹا گرام پر سوال و جواب کے سیشن میں آسٹریلوی کھلاڑی نے ایک صارف کو پی ایس ایل کھیلنے کے بارے جواب دیتے ہوئے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ پی ایس ایل واقعی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے، میں اس میں شرکت کرنا چاہوں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More