مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ، سیاسی بیٹھک کا امکان

ہم نیوز  |  Apr 11, 2023

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گی جبکہ مریم نواز قیام کے دوران اپنے والد میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گی جو لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے۔

مریم نواز سعودی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 739 سے جدہ روانہ ہوئیں جبکہ ان کے شوہر کیپٹن صفدر اور بیٹے کے علاوہ فیملی کے دیگر افراد بھی سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی دورہ سعودی عرب متوقع ہے جبکہ ان کے اہلخانہ پہلے ہی جدہ میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سعودی عرب میں سرجوڑ کر بیٹھے گی اور اہم ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نواز شریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے اور وہ شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More