پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) نے ملک کی موجودہ صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔
اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کے مطابق اے پی سی بلانے کا فیصلہ پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
امیر حیدر خان ہوتی کے مطابق اے این پی کی جانب سے بلائی جانے والی اے پی سی میں سیاسی جماعتوں کے قائدین و رہنماؤں اور مختلف مکتبہ ہائے فکر کے افراد کو مدعو کیا جائے گا۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اے این پی کی جانب سے بلائی جانے والی اے پی سی 3 مئی 2023 کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہو گی جب کہ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس دو مئی کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔