ڈیجیٹل مردم شماری کی تاریخ میں پانچ دن کی توسیع

ہم نیوز  |  Apr 10, 2023

اسلام آباد: وفاقی ادارہ سماریات نے ڈیجیٹل مردم شماری کی تاریخ میں پانچ دن کی توسیع کرکے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ترجمان وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت مردم شماری اب 15 اپریل تک جاری رہے گی۔

اس ضمن میں وفاقی ادارہ شماریات کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت 97 فیصد سے زائد کام مکمل ہو گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب میں مردم شماری کا کام 99 فیصد مکمل ہو گیا ہے، سندھ میں 98 فیصد، بلوچستان میں 82 فیصد مکمل ہوا ہے جب کہ  آزاد جموں و کشمیر اور خیبرپختونخوا میں مردم شماری کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

ترجمان وفاقی ادارہ شماریات کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مردم شماری کا کام 90 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے تحت 156 میں سے 131 اضلاع میں مردم شماری کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

ایک شخص کی تین بیویاں، سب کے 18، 18 بچے، مردم شماری کرنیوالی کا سر چکرا گیا

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں 39.65 میں سے 38.54 ملین گھرانوں کے افراد کا ڈیٹا حاصل کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More