پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ،عدالتی اصلاحات بل 2023منظور

ہم نیوز  |  Apr 10, 2023

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عدالتی اصلاحات بل2023 منظورکرلیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عدالتی اصلاحات بل2023 منظورکرلیا گیا۔تحریک انصاف نے بل کی مخالفت کی اور ایوان میں شدید نعرے بازی کی۔

پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر کی طرف اچھال دیں،اس سے قبل شزا فاطمہ خواجہ نےعدالتی اصلاحات بل میں ترامیم پیش کیں۔

ترمیم کے مطابق قانون کی منظوری کے بعد ججز کمیٹی کا پہلا اجلاس قوائد و ضوابط طے کرنے کیلئے بلایا جائے گا،قوائد کی تشکیل تک ججز کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس یا کوئی بھی کمیٹی ممبر طلب کر سکے گا۔

وزیرقانون نے شزا فاطمہ خواجہ کی ترامیم کی حمایت کر دی،وزیر قانون نے سینیٹر مشتاق احمد کی ترامیم کی مخالفت کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More