جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی پارلیمنٹ آمد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ہم نیوز  |  Apr 10, 2023

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 1973ء کے آئین کے پچاس سال پورے ہونے پر پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے  پہنچ گئے۔

قاضی فائز عیسیٰ کے ایک جانب قائم علی شاہ بیٹھے ہوئے تھے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قومی اسمبلی سے خطاب بھی کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ان کی قومی اسمبلی میں موجودگی کی ویڈیو وائرل ہے جس پر لوگ اپنے تبصرے کر رہے ہیں۔

ان کی ویڈیو کے ساتھ کمنٹس کئے جا رہے ہیں کہ کیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مسلم لیگ (ن) جوائن کر لی ہے جو پارلیمنٹ میں حکومتی بینچ پر موجود ہیں۔

ایک صارف چوہدری علی رضا جٹ نے کہا کہ یہ میرٹ پر فیصلے دے گا دیکھ لینا کسی کا لحاظ نہیں کرتا۔

اس طرح ٹوئٹر پر پی ٹی آئی اور لیگی صارف آمنے سامنے ہیں اور کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More