مسافر دبئی سے آیا اور کروڑوں کا بیگ کھو بیٹھا اور پھر ۔۔ دبئی سے فیصل آباد پہنچنے والے مسافر کو لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی کیسے واپس ملی؟

ہماری ویب  |  Apr 10, 2023

اس دنیا میں آج بھی ایماندار لوگ باقی ہیں جو خوف خدا اپنے دل میں رکھتے ہیں۔ ایسے ہی ایماندار لوگ اوپر موجود شخص کو ملے جس کا لاکھوں بیگ گم ہوا تو سیکیورٹی اسٹاف نے صحیح سلامت اس کے حوالے کردیا۔

آج ہماری ویب ڈاٹ میں آپ کو اس شخص کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو دبئی سے فیصل آباد پہنچا اور اپنا نوٹوں سے بھرا بیگ رکھ کر بھول گیا۔

دبئی سے فیصل آباد پہنچنے والے مسافر کی لاکھوں روپے مالیت کی گمشدہ غیر ملکی کرنسی فیصل آباد ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ویجیلنس اسٹاف نے فرض شناسی کے ساتھ اسے واپس کردی۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ فیصل آباد ایئر پورٹ کے ویجلنس اسٹاف کو ڈراپ لین سے ایک ٹرالی میں لاوارث بیگ پڑا ملا جسے اسٹاف نے تحویل میں لے کر ایئر پورٹ انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

بیگ کھول کر دیکھا گیا تو اس میں سعودی ریال اور پاکستانی روپے پائے گئے، مجموعی طور پر ان کرنسی کی مالیت ساڑھے 5 لاکھ روپے ہوگی۔ بیگ میں پاسپورٹ سمیت دیگر ضروری سامان بھی موجود تھا۔

ڈسٹرکٹ سرگودھا کے رہائشی مسافر سے اس کے ہوائی ٹکٹ میں موجود معلومات اور موبائل فون نمبر کے ذریعے اس سے رابطہ کیا گیا اور اسے اس کا بیگ صحیح سلامت رکھنے کی خبر دی گئی۔

بعد ازاں مسافر ایئر پورٹ پہنچا تو بیگ اس کے حوالے کیا جس پر مسافر نے سی اے اے اور اے ایس ایف کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More