عقل کا امتحان ۔۔ ان چاروں دوستوں میں سے کس کی جان خطرہ میں ہے؟ بتائیں

ہماری ویب  |  Apr 10, 2023

انسان پر بیٹھے بٹھائے مصیبت اور پریشانی آسکتی ہے۔ اسی کا نام قسمت ہے۔ قسمت میں صرف پریشانیاں ہی نہیں بلکہ خوشیاں بھی شامل ہوتی ہیں مگر ان چاروں افراد کا تو لگتا ہے کہ جیسے برا وقت چل رہا ہو۔

آج کل کی دنیا سوشل میڈیا کی ہے اور یہاں کئی ایسی پہیلیاں اور تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں جو انسان کے ذہن کو گھما کر رکھ دیتی ہیں۔

اب بات کرتے ہیں بنا وقت ضائع کیے اس وائرل تصویر کی ۔ تو جناب اس کا جواب دینے سے پہلے اسے غور سے دیکھنا ضروری ہے ورنہ آپ اس کا جواب دینے میں فیل ہو جائیں گے۔ ویسے تو یہ 4 انسان سڑک کنارے کھڑے ہیں لیکن ادھر ادھر دیکھ رہے ہیں جبکہ انہیں وہاں دیکھنا چاہیے جس طرف یہ جا رہے ہیں۔

ان میں ایک فرد کا سر تو بجلی کے کھمبت میں لگنے والا ہے، دوسرا گٹر میں گرنے والا ہے تو تیسرے کے پاؤں میں را ستے میں پڑی نوکیلی چیز لگنے والی ہے۔

اور تو اور اس آخری شخص کا تیز رفتار سڑک پر حادثہ ہونے والا ہے کیونکہ اس کے بالکل قریب ایک کار پہنچ چکی ہے۔ جس انداز میں یہ لوگ ایک دوسرے کو ہاتھ ہلا کر خدا حافظ کہہ رہے ہیں۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ آپس میں دوست ہیں اور کافی دنوں بعد ملاقات ہوئی تو اب اپنے اپنے گھر واپس جاتے ہوئے جب ایک دوسرے کو بخیر و عافیت اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے دعائیں دے رہے ہیں اور اس چکر میں اپنی زندگی داؤ پر لگا دی۔

اب یہاں آپکو بتانا ہے کہ ان چاروں میں سے کس کی جان کو زیادہ خطرہ ہے۔ اور اگر حادثہ ہوا تو کون زندہ نہیں بچ پائے گا؟ یقیناََ آپ سب کا دماغ بہت تیز ہوگا، تو آپکو 5 منٹ دیتے ہیں۔ اب بتائے صحیح جواب؟ نہیں بتا پائے نہ، آئیے ہم بتاتے ہیں۔

جواب یہ ہے؟

تصویر کو غور سے دیکھنے کے بعد ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ایک دوست جو گٹر میں گرنے والا ہے ۔ اگر موقعے پر آس پاس کھڑے فرد اس کی مدد کریں تو یہ مشکل سے ہی صحیح پر باہر نکل آئے گا ، یوں اسے دوسری زندگی مل جائے گی۔

پھر یہاں ہم بات کریں جس شخص کا کار کے ساتھ حادثہ ہونے والا ہے ۔ اب گاڑی کی بریک نہ لگی تو اس کی زندگی بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More