ایلون مسک اور بِل گیٹس اگر غریب ہوتے تو کیسے ہوتے؟

ہم نیوز  |  Apr 10, 2023

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک نوجوان آرٹسٹ نے دنیا کے امیر ترین لوگوں کو غریب بنا کر دکھایا جسے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے کافی پذیرائی ملی۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے گوکل پیلے نامی آرٹسٹ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دنیا کے امیر ترین لوگوں کی آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی تصویروں نے سب کو حیران کردیا۔

آرٹسٹ کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک، امریکی بزنس مین بِل گیٹس، بھارتی بزنس مین مکیش امبانی اور فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gokul Pillai (@withgokul)

انسٹاگرام صارفین کی طرف سے تصاویر کے نیچے دلچسپ کمنٹ کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایلون مسک غریبی میں بھی ہینڈسم دکھ رہا ہے۔ ایک صارف نے آرٹسٹ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے لکھا کہ اگر میں غلط نہیں ہوں تو یہ تمام لوگ کروڑ پتی ہیں۔

خیال رہے کہ مصنوعی ذہانت کو لے کر ایلون مسک اور بِل گیٹس مختلف رائے رکھتے ہیں۔ ایلون مسک کی جانب سے حال ہی میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے 1 ہزار ملازمین کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔ دوسری طرف بل گیٹس نے اختلاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ یہ کون لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کو روک دیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More