پانچ گیندوں پر 5 چھکے اور ۔۔ شاہ رخ کی کلکتہ نائٹ رائیڈر کی گجرات ٹائٹن سے فتح چھیننے کی ویڈیو

ہماری ویب  |  Apr 10, 2023

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈر نے گجرات ٹائٹن کے جبڑوں سے فتح چھین لی، نوجوان بلے باز رنکو سنگھ نے آخری اوور میں چھکوں کی برسات کرکے اپنی ٹیم کو شکست سے بچاکر فتح سے ہمکنار کروایا۔

انڈین پریمئر لیگ میں کلکتہ نائٹ رائیڈر اور گجرات ٹائٹن کے میچ میں گجرات ٹائٹن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

گجرات کی طرف سے وجے شنکر 63، سائے سدھرسن 53اور شبھمن گل 39 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کلکتہ نائٹ رائیڈر کی طرف سے سنیل نارائن نے 3 اور پیوش شرما نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

205 رنز کے تعاقب میں کلکتہ نائٹ رائیڈر نے ہدف آخری گیند پر پورا کیا، رحمت اللہ گرباز 15 اور نارائن جگدیشن کے 6رن بناکر آؤٹ ہونے کے بعد وینکٹش ایئر نے 83اور نتیش رانا نے 45 رنز بنا کر میچ کو سنبھالا۔

19 اوور میں 176رنز بنانے کے بعد کلکتہ نائٹ رائیڈر کو آخری اوور میں 30 رنز درکار تھے، رنکو سنگھ نے سنگل کے بعد کریز پر آنے پر مسلسل پانچ گیندوں پر پانچ چھکے جڑ کر اپنی ٹیم کو فتح دلوادی۔

21 گیندوں پر 48 رنز کی طوفانی اننگ کھیلنے پر رنکو سنگھ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More