بھوکوں کو کھانا کھلاتا اور مجرموں کو نعتیں سناتا ہوں ۔۔ دیکھیں یہ انوکھا پولیس والا کیسے ہمیشہ غریبوں کی خدمت میں لگا رہتا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Apr 10, 2023

یہ پیاسوں کو پانی پلاتے اور لوگوں کو جیل میں ڈالنے کی بجائے ان کی صلح کروا دیتے ہیں۔

آج کی اس مطلب کی دنیا میں ایسا شخص معاشرے میں ہونا اللہ پاک کی نعمت ہے۔ ویسے تو ملک پاکستان میں عوام پولیس کو اچھا نہیں سمجھتی پر اس نوجوان نے تو اعلیٰ مثال قائم کر کے عوام کو غلط ثابت کر دیا، آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں۔

اس اللہ کے نیک بندے کا نام توقیر ہے جو کہ ایک سرکاری ملازم ہے اور اس وقت پنجاب پولیس میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ یہ ایک ایسے پولیس والے ہیں جو کسی غریب کو سڑک پر دیکھیں تو اپنی موٹر سائیکل روک کر اسے پیسے دیتے ہیں ۔ پھر معذور اور بزرگ افراد کو ہاتھ پکڑ سڑک پار کرواتے ہیں ۔

مزید یہ کہ روزانی رات کو غریب مسکین اور یتیم بچوں کو جوس پلاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ معصوم بچے رات کو ان کا انتظار کرتے ہیں اور پھر خوشی میں ان سے آ کر لپٹ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا رنامہ یہ بھی ہے کہ یہ لوگوں کو اگر کہیں بھی لڑتے ہوئے دیکھیں تو جیل میں ڈالنے یا ڈانٹنے کے علاوہ صلح کروا دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ اللہ پاک کی ذات نے توقیر صاحب کو بے انتہا خوبصورت آواز سے نوازا ہے۔ ان کی آواز میں نعت سن کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ انسان مدینہ پاک ﷺ پہنچ چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More