امام مسجد پر دورانِ نماز چاقو سے حملہ

ہم نیوز  |  Apr 10, 2023

امریکہ کی ریاست نیو جرسی کے علاقے پیٹرسن کی ایک مسجد کے امام پر فجر کی نماز کے دوران چاقو سے حملہ کر دیا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو نمازیوں کے درمیان سے دوڑ کرنکل کر امام مسجد پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم نے امام مسجد کی گردن اور پیٹ پر وارکرکے انہیں زخمی کر دیا۔

اس موقع پر نمازیوں نے حملہ کرنے والے شخص کو قابو کر لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا، دوران نماز مسجد میں تقریباً دو سو نماز موجود تھے۔

حملے کے بعد امام مسجد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا، پولیس نے حملہ آور کی عمر 32 سال بتائی ہے اور کہاہے کہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More