سلیکٹرز نے کہا کہ بابر اعظم کو تبدیل کرنا پڑے گا، نجم سیٹھی

ہم نیوز  |  Apr 10, 2023

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کپتانی کے حوالے سے اہم بیان دے دیا، کہا کہ قومی ٹیم کے سابق سلیکٹرز نے بابر کو ہٹانے کا کہا تھا۔ 

سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں بغیر کسی کا نام لیے کچھ باتیں بتانا چاہتا ہوں۔ جب میں بطور چیئرمین پی سی بی آیا تو ہم نے ایک کمیٹی بنائی۔ اس دوران نیوز لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی ایک سیریز چل رہی تھی۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ اس وقت کے سلیکٹرز نے اپوائنٹ ہونے سے پہلے کہا کہ ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کرنی پڑیں گی جس میں بابر اعظم کو بھی تبدیل کرنا پڑے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ جیسے ہی وہ سیلکٹر اپوائنٹ ہوگئے، انہوں نے اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں۔ میں نے بھی کہا کہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

Again half story.🤦🏻‍♂️

Full story is here👇

— ISMAIL MADNI (@ISMAILMADNI56) April 9, 2023

 

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز سے قبل سابق کرکٹر شاہد آفریدی کو بطور انٹرم چیف سلیکٹر ذمہ داری سونپی گئی تھیں۔ سیریز ختم ہونے کے بعد شاہد آفریدی عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جن کی جگہ ہارون رشید کو لایا گیا۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ گزشتہ دنوں اپنی ایک ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ بابر اعظم آج مجھے ملنے کیلئے آئے تھے، میں نے انہیں بتایا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی ٹرافیز پیش کر دیں

نجم سیٹھی نے مزید کہا تھا کہ اس ملاقات کے بعد پی سی بی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کیا۔ جو لوگ جعلی خدشات پھیلا رہے تھے وہ غلط ثابت ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More