وزیراعظم شہباز شریف اور وفود کے غیر ملکی دوروں پر 1 ارب سے زائد کا خرچہ

ہم نیوز  |  Apr 10, 2023

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور انکے وفود کے غیر ملکی دوروں پر 1 ارب 3 کروڑ 13 لاکھ 91 ہزار روپے خرچ ہوئے ہیں۔ 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور انکے ہمراہ غیر ملکی دوروں پر جانے والے وفود کے قیام و طعام اور دیگر اخراجات کی مد میں 2022 سے 2023 میں 1 ارب سے زائد کا خرچہ ہوا۔

وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں پر مختلف ادائیگیوں، رجسٹریشن، عطایات اور فیسز کی مد میں 84 کروڑ 9 لاکھ روپے خرچ ہوا جبکہ مختلف اخراجات میں 14 کروڑ 33 لاکھ 44 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کانفرنسز، ورکشاپس اور سیمینار کی مد میں 20 لاکھ روپے کا خرچہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح اخبارات، جرائد اور کتابوں پر 5 لاکھ 98 ہزار روپے خرچ ہوئے جبکہ بیرون ممالک اور دیگرامور کی مد میں 2 کروڑ روپے اخراجات ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More