ہم نے اتنے بڑے فتنے اور نا اہل کو ہٹانے کا رسک لیا، مریم اورنگزیب

ہم نیوز  |  Apr 09, 2023

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم نے اتنے بڑے فتنے اور نا اہل کو ہٹانے کا رسک لیا، ہم نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹو نائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 2022 میں ہم نے حکو مت سنبھالی تو ملک ڈیفالٹ کی نہج پر تھا، آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔

مریم اورنگزیب نے کہا تاریخ میں عمران خان حکومت نے سب سے زیادہ قرض لیا، ملک پر نا اہل مسلط تھا جس کو پتہ نہیں تھا کہ معیشت کیا ہے؟

وفاقی وزیر نے کہا مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرتھی، کوئی دوست ملک عمران خان سے راضی نہیں تھا، چار سال کی نااہلی حکومت کو ورثے میں ملی۔

انہوں نے کہا عمران خان وائٹ پیپر میں بتاتے کہ 20 ہزار ارب کا قرض کہاں گیا؟ ایک کروڑ نوکریاں کس کو ملیں؟ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان نے وائٹ پیپر میں بتایا کہ 50 لاکھ لوگوں کو بے گھر کیوں کیا گیا؟

وفاقی کابینہ ، الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کامعاملہ پارلیمنٹ لے جانے پر اتفاق

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا انہوں نے کوئی منصوبہ چار سال میں نہیں لگایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More