ہمیں درست گن لیں، اس سے پہلے کہ الٹی گنتی شروع ہو جائے، خالد مقبول

ہم نیوز  |  Apr 09, 2023

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں درست گن لیں، اس پہلے کہ الٹی گنتی شروع ہو جائے۔

انہوں نے کورنگی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا مردم شماری میں سندھ کی شہری آبادی کم دکھائی جا رہی ہے، لگتا ہے کہ قومی اتفاق رائے ہے کہ اصل آبادی نہیں دکھانی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اس شہر سے مذاکرات کریں، اس ملک کو اگر کوئی بچا سکتا ہے تو وہ کراچی ہے، آپ آئی ایم ایف کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا پورے ملک کو کوئی ٹیکس دے رہا ہے تو وہ کراچی کے حقیقی باشندے ہیں لیکن ایک بار پھر اس شہر کے خلاف سازش کی بو آرہی ہے، ہم نے وقت سے پہلے مردم شماری کروانے کے لیے حکومتوں پر دباؤ ڈالا۔

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا میں کراچی کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیٹوں سے کہتا ہوں کہ آپ اپنے آپ کو لازمی گنوائیں، حکومت اور متعلقہ ادارے آپ کو نہ گننے کیلئے حیلے بہانے کر رہے ہیں۔

بغیر مردم شماری کے کیسے الیکشن کرائیں گے، عابد شیر علی

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا اگر کسی کو نہیں گنا جارہا ہے تو آپ متعلقہ ادارے یا بہادرآباد آفس کو بتائیں، ہم لسٹیں بنا کر ادارہ شماریات اور حکومت کے حوالے کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More