ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطر ہ نہیں ، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز  |  Apr 09, 2023

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری حکومت کا حصہ ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مفاہمت کا بادشاہ کوئی نہیں ہوتا۔ڈالر مارکیٹ کے مطابق چلتا ہے،ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ذمہ داری وزیرخزانہ کو قبول کرنی پڑتی ہے۔

اگر ہم حکومت میں نہ آتے تو ملک 6ہفتے کے اندر دیوالیہ ہوجاتا، اس وقت ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطر ہ نہیں ہے۔عمران دور میں آپ کے دوست ممالک آپ کی بات ماننے کو تیار نہیں تھے،کوئی ادارہ آپ سے بات کرنے کو تیار نہیں تھا۔

عمران خان اپوزیشن میں بیٹھ جاتے تو کوئی قیامت نہیں آتی۔آئین کی بالادستی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More