عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سروے

ہم نیوز  |  Apr 09, 2023

ریسرچ ادارے آئیرس کمیونیکیشنز نے ملکی صورتحال کے حوالے سے اپنے سروے کے نتائج جاری کر دیے۔

مارچ سے اپریل کے درمیان کرائے گئے آئیرس کمیونیکیشنز کے حالیہ رائے عامہ کے سروے کے مطابق آبادی کی اکثریت کا خیال ہے کہ ملک غلط سمت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مہنگائی کو پاکستان اور موجودہ حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ سمجھا جاتا ہے۔

سروے میں سوال کیا گیا کہ کونسا لیڈر پاکستان کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟ جس پر 56 فیصد لوگوں نے عمران خان کا نام لیا جبکہ 16 فیصد لوگوں نے نواز شریف کو منتخب کیا۔ 2 فیصد نے شہباز شریف جبکہ 1،1 فیصد نے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا نام لیا۔

سروے کے مطابق 13 فیصد ایسے لوگ تھے جنہوں نے کہا کہ ملک کوموجودہ بحران سے نکالنے کی صلاحیت کسی میں موجود نہیں جبکہ 16 فیصد 11 فیصد نے دوسرے سیاستدانوں کا نام لیا۔

سروے میں عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو ووٹ دینے کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کو اگلے انتخابات کے لیے سب سے زیادہ ریٹنگ ملی۔ جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر رہی۔ اکثریت کا خیال ہے کہ موجودہ معاشی و سیاسی بحرانوں کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔

سروے میں یہ سوال بھی کیا گیا کہ آیا موجودہ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو قابو کرنے کی اہل ہے؟ جس پر 76 فیصد کا جواب ‘نا’ اور 11 فیصد نے جواب ‘ہاں’ میں دیا جبکہ 13 فیصد نے دوسری وجوہات پیش کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More