علی امین گنڈاپور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

ہم نیوز  |  Apr 09, 2023

سیشن کورٹ اسلام آباد میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں علی امین گنڈا پور کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

علی امین گنڈاپور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More