بھارتی کھلاڑی آج بھی اپنی مہران کار کو صاف کرتے ہیں۔۔ 27 سال سے گاڑی کی حفاظت کرنے والے ان کھلاڑیوں کی گاڑیوں سے متعلق دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Apr 09, 2023

ویسے تو کرکٹ کے میدان میں کھلاڑی کمال دکھاتے ہی ہیں اور سب کو اپنا دیوانہ بنا دیتے ہیں، لیکن ان کھلاڑیوں کو بھی ایک ایسی ہی چیز نے دیوانہ بنا دیا ہے، جس سے ان کی یادیں جُڑی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بھارتی سابق کپتان ویراٹ کوہلی نے بھی اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب اُن کی پرانی گاڑی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ویراٹ کوہلی کی پہلی گاڑی آڈی کار لی تھی، سفید رنگ کی یہ گاڑی اب پولیس کی تحویل میں انتہائی ناقص حالت میں کھڑی ہے۔

تاہم 2016 میں بھارتی کھلاڑی نے کار بروکر کے ذریعے ساگر نامی شخص کو بیچی تھی، جس نے یہ گاڑی اپنی دوست کو تحفے میں دے دی، ڈھائی کروڑ میں کوہلی نے کار بیچی تھی، لیکن ایک اسکیم میں ساگر کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور ملزم کی تمام جائیداد بھی پولیس نے قبضے میں لے لی، یہ کار بھی اب پولیس کی تحویل میں ہے۔

مشہور سابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کی ایک گاڑی ایسی بھی ہے جسے پاکستانی بخوبی پہچانتے ہیں، یہ کار ہے مہران کار، جسے سچن بے حد پسند کرتے ہیں۔

ان کی پہلی کاروں میں سے ایک کار یہ مہران بھی تھی جسے آج تک کھلاڑی نے سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔ ویسے تو سچن کے پاس کئی کاریں موجود ہیں، لیکن ان کی مہران کار باقی سب میں توجہ حاصل کر لیتی ہے۔

دوسری جانب ایک اور کھلاڑی سری لنکن کھلاڑی جے سوریا نے بھی اپنی 27 سال پرانی گاڑی سنبھال کر رکھی ہے، جس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیتے ہیں۔

کھلاڑی کی لال رنگ کی اس گاڑی سے یادیں کچھ اس طرح جُڑی ہیں کہ یہ کار 1996 کے ورلڈ کپ میں انہوں نے جیتی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ یہ کار آج تک اسی حالت میں جے سوریا کے گھر میں موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More