غموں نے آپ کو ہنسنا بھلا دیا ہے ۔۔ دیکھیں ہماری نظر سے ان تصاویر کو جو آپ کی زندگی میں خوشیاں لے آئیں گی

ہماری ویب  |  Apr 09, 2023

جوان،بچے ،بوڑھے یعنی کہ ہم سب پاکستانی جتنا بھی پریشان ہوں ہنسی کا پہلو تلاش کر ہی لیتے ہیں۔

اب دیکھیے نا جی ہمارے لیے سستی تفریح گلیوں بازاروں اور گاڑیوں میں لگے اشتہارات اور پوسٹرز ہوتے ہیں جنہیں پڑھتے ہی انسان ہنسے بغیر نہیں رہ سکتا۔ بعض اوقات تو ہم کسی فرد کی عجیب و غریب حرکت دیکھ کر بھی ہنس جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ ان اشتہارات کا مقصد صرف عوام کی توجہ اپنی جانب مبزول کروانا۔اب جیسے آپ اسی غریب شخص کو ہی دیکھ لیجئے جو ہے تو مزدور پر اپنی گدھا گاڑی پر لکھوا رہا ہے کہ۔

خوشحال ہوگا غریب جب آئے گا نواز شریف ۔ لگتا ہے یہ فرد تو کچھ زیادہ ہی ن لیگ پارٹی کا چاہنے والا ہے۔

اس انسان کو ہی دیکھ لیجئے جسے اپنی نیند سے بہت پیار ہے۔ دکھنے میں تو یہ کسی دوکان کا مالک معلوم ہوتا ہے جو تھکان کی وجہ سے بینچ پر ہی سو گیا۔ مگر جناب کی عقل مندی کو سلام ہے جس نے اپنے موٹے پیٹ کو ایک لکڑی کے زریعے سہارا دے رکھا ہے۔اس حرکت پر لوگ تو بے انتہا ہنس رہے ہیں۔ مگر یہ ایسا نہ کرتا تو زمین پر گر جاتا۔

اور اس شخص نے تو حد ہی کر دی آج تک سنا تھا کہ "ماواں ٹھنڈیاں چھاؤاں" پر اس نے تو لکھ ڈالا کہ "بیویاں ٹھنڈیاں چھاواں" ۔

یہی نہیں اس دوکاندار کے اس بورڈ کو پڑھ کر تو ہمیشہ خریداروں کو رش ہی لگا رہتا ہو گا۔ ویسے تو یہ کوئی کھانے پینے کی چیز فروخت کرنے کی دوکان ہے۔ پر اسے غلطی سے بوسہ برائے فروخت لکھ کر اپنے لیے ہی مشکل ڈالی لی ہو گی۔

آگے بڑھنے سے پہلے تعلیم کی بھی بات ہو جائے۔ اب یہ تصویر تو دیکھ کر آپ اپنی پریشانیاں ایک دم بھول ہی جائیں گے کیونکہ وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکیوں کے اسکول سے بھنسیں باہر نکل رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More