بےحجاب خواتین کی تلاش کیلئے اہم اقدام

ہم نیوز  |  Apr 09, 2023

تہران: ایران میں بےحجاب خواتین کی تلاش کے لیے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں حجاب کے خلاف گزشتہ کچھ ماہ سے ہنگاموں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب ایرانی حکومت نے حجاب پہننے کے حوالے سے مزید سخت فیصلے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔

ایرانی حکومت نے بےحجاب خواتین کی نگرانی کے لیے عوامی مقامات پر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایسی خواتین کو تلاش کر کے انہیں سزائیں دی جا سکیں۔

پولیس کے مطابق لازمی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والے خواتین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ایسی خواتین کی شناخت کیمروں کے ذریعے کی جائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو پہلے تنبیہ میسج بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایرانی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے اس اقدام کا مقصد حجاب کے قانون کے خلاف جاری مزاحمت کو روکنا ہے کیونکہ اس طرح کی مزاحمت ملک کی روحانی اساس کو کمزور اور عدم تحفظ کو پھیلاتی ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں خواتین نے حجاب کے خلاف باقاعدہ مہم چلا رکھی ہے جس کے خلاف حکومت کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے متعدد خواتین کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا چکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More