لیڈر خوفزدہ نہیں ہوتا، عمران خان

ہم نیوز  |  Apr 09, 2023

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ جو لیڈر ہوتا ہے وہ خوفزدہ نہیں ہوتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد لوگ آزادی کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تاہم غلام لوگ آزادی کی جنگ نہیں لڑتے۔ جو جنگ جیتتا تھا اس کا حکمران بن جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو 3 سپر پاور شکست نہ دے سکے اور ہماری جنگ حقیقی آزادی کی ہے جو ہم لڑ رہے ہیں جبکہ انصاف کی جنگ کے لیے پوری قوم تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

عمران خان نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کو ہمارے اوپر ہمیں غلام سمجھ کر بٹھا دیا گیا۔ لاہور میں میرے گھر پر حملہ کیا گیا اور علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر لیا یہ بتانے کے لیے کہ ہم غلام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لیڈر ہوتا ہے وہ خوفزدہ نہیں ہوتا اور جو بھی لیڈر بنے وہ غیرت مند، سچا اور ایماندار ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More