ق لیگ کو دھچکا، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

ہم نیوز  |  Apr 08, 2023

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما افتخار احمد ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افتخار احمد کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا بتایا۔

سابق وزیر صحت نے افتخار احمد سے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے چودھری افتخار احمد بٹر کو پارٹی مفلر پہنایااور پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

ق لیگ سے چودھری افتخار احمد بٹر نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

تحریک انصاف بروقت انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہے –

— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More