پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس

ہم نیوز  |  Apr 08, 2023

پاکستانی مارچ 2023 میں سب سے زیادہ کون سی ویب سائٹس سرچ کرتے رہے، ورلڈ انڈیکس نے رپورٹ جاری کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ورلڈ انڈیکس نے ان ویب سائٹس کی فہرست جاری کی ہے جنہیں پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ ماہ سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

فہرست کے مطابق پاکستانیوں نے سب سے زیادہ گوگل ڈاٹ کام کو وزٹ کیا۔ اس کے بعد اسپورٹس ایپ ٹیپ میڈ، پھر یوٹیوب اور اس کے بعد فیس بک پر پاکستانیوں نے سب سے زیادہ وزٹ کیا ہے۔

دستیاب فہرست کے مطابق واٹس ایپ، سروس ویبلی، انسٹاگرام، ٹوئٹر اور اوپن اے کو بھی پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔

ورلڈ انڈیکس نے ویب سائٹس سے متعلق ڈیٹا similarweb نامی ویب سائٹ سے اکھٹا کیا ہے، جو ویب سائٹس کی رینکنگ کے حوالے سے ایک معروف ویب سائٹ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More