پاکستان ورلڈ بینک، آئی ایم ایف کا رکن ہے بھکاری نہیں، اسحاق ڈار

ہم نیوز  |  Apr 08, 2023

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ بینک، آئی ایم ایف کا رکن ہے بھکاری نہیں۔ آئی ایم ایف میٹنگ میں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے امریکا میں اجلاس کے لیے جانا تھا جو نہیں جاسکا،اس دورے سے متعلق افواہیں پھیلا ئی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف میٹنگز کا شیڈول کئی ہفتے پہلے جاری ہوتا ہے، پیرکو آئی ایم ایف سالانہ میٹنگ میں شریک ہونا تھا،وزیراعظم کی ہدایت پر میں دورہ امریکا منسوخ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سپریم کورٹ 3 رکنی بینچ کا فیصلہ آیا، پنجاب الیکشن کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کا کہا گیا،وفاقی حکومت کو رقم کی فراہمی کے لیے 10 اپریل تک مہلت دی گئی ،وزارت خزانہ پر رقم کی فراہمی سے متعلق اہم ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کے باعث واشنگٹن میں ورچوئل میٹنگ کروں گا،ابھی بھی الیکشن ہوں گے تو 90دن میں تونہیں ہوں گے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More