ہم نیوز | Apr 08, 2023
وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب انتخابات کے لئے فنڈز جاری کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 10 ارب روپے جاری کیے گئے،الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبرپختونخواالیکشن کے لئے 21 ارب روپے درکار ہیں۔
الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات کے موقع پر10 ارب روپے انتخابی اخراجات کی مد میں خرچ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوااو ر عام انتخاب کے لیے انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد رقم جاری کی جائے گی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More