ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑی

ہم نیوز  |  Apr 08, 2023

ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں عمر اکمل کا نام سرفہرست ہے۔

عمر اکمل نے سال 2009ء میں ڈیبیو کیا اور 79اننگز میں سب سے زیادہ 10بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی اعزاز اپنے نام کیا۔

اس فہرست میں شاہد آفریدی کا دوسرا نمبر ہے تاہم وہ 90اننگز میں 8مرتبہ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

دیگر کھلاڑیوں میں عمر اکمل کے بڑے بھائی اور سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا تیسرا نمبر ہے جو 53اننگز میں 7بارصفر پر آؤٹ ہوئے۔

چوتھے نمبر پر پروفیسر محمد حفیظ ہیں جو اس اعزاز میں کامران اکمل کے ہم پلہ ہیں وہ بھی سات بار بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، پانچواں نمبر فاسٹ بولر عمر گل کا ہے جو 27 اننگز میں 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More