مولانا فضل الرحمان کا چیف جسٹس سے استعفیٰ کا مطالبہ

ہم نیوز  |  Apr 08, 2023

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے متنازعہ فیصلوں سے سپریم کورٹ جیسے معزز ادارے کو تقسم کر دیا۔

انہوں ںے کہا کہ چیف جسٹس سپریم ادارے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کو محاذ آرائی کی پوزیشن پر لے آئے ہیں اور چیف جسٹس کے فیصلوں نے ریاست کو بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بغیر کسی تاخیر کے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے جسطرح اپنے متنازعہ فیصلوں سےسپریم کورٹ جیسے معزز ادارےکوتقسیم کیا ھےاوراسکو ملک کے سپریم ادارے پارلیمنٹ سےمحاذ آرائ کی پوزیشن پر لاکراس ملک اورریاست کو جسطرح کےبحران میں مبتلاکیا ھے اسکاواحدحل اب انکااستعفی ھے،انکو بغیرکسی تاخیرکےاب استعفی دیدینا چاھئیے

— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More