روم: مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے رسم میں قیدی لڑکوں کے پاؤں دھوئے اور انہیں بوسہ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس اٹلی کی ایک جیل میں پہنچے جہاں انہوں نے ایک رسم ادا کی۔ پوپ فرانسس نے عاجزی کی علامت کی رسم میں 12 نوجوان قیدیوں کے پاؤں دھوئے، خشک کیے اور پھر انہیں بوسہ دیا۔
پوپ فرانسس پہلے پوپ ہیں جنہوں نے خواتین اور غیر کیتھولک کو پاؤں دھونے کی اس روایت میں پہلی دفعہ شامل کیا۔ اس میں ایک قیدی سینیگال سے تعلق رکھنے والا مسلمان اور 2 خواتین شامل تھیں۔
یہ رسم “ہولی تھرس ڈے” کے نام سے منائی جاتی ہے جس میں قیدیوں کے پیر چومنے کی روایت ہے۔ یہ مسیحی برادری کی ایک رسم ہے جسے وہ وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی اپنے قیدی ساتھیوں کے ساتھ گزاری آخری شام کے واقعے سے منسوب کرتے ہیں۔
Pope Francis has washed and dried the feet of a dozen prisoners in a Holy Thursday ritual symbolising humility.
The ritual recalls the foot-washing Jesus performed on his 12 apostles on the night before his death.
Watch more videos:
— Sky News (@SkyNews) April 7, 2023