شرمین عبید چنائے کا ایک اور اعزاز، اسٹار وارز سیریز کی فلم ڈائریکٹ کریں گی

ہم نیوز  |  Apr 07, 2023

لندن: پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے مشہور زمانہ ’ اسٹار وارز‘ سیریز کی فلم کی ہدایت دیں گی، اس بات کا اعلان جمعہ کے دن منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔

شوبز کے مؤقر جریدے پولی گون ڈاٹ کام اور ڈیڈ لائن ڈاٹ کام کے مطابق پاکستانی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے جو ایمی اور آسکر ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں، اب اسٹار وارز سیریز کی فلم ڈائریکٹ کریں گی۔ شرمین عبید چنائے پہلی خاتون اور غیرملکی ہیں جو ’اسٹار وارز‘ کی فلم ڈائریکٹ کریں گی۔

امریکی فلم اینڈ ٹی وی کمپنی ’لوکاس فلم‘ کے مطابق اسٹار وارز سیریز کی تین نئی فلمیں بنائی جائیں گی جن میں سے دو فلموں کی ہدایت ڈیو فلونی اور جیمز مین گولڈ دیں گے جب کہ تیسری فلم کی ڈائریکشن شرمیلن عبید چنائے دیں گی جس میں ڈیزی رڈلے مرکزی کردار ادا کریں گی۔

جریدے کے مطابق اس بات کا اعلان لوکاس فلم کی صدر کیتھلین کینیڈی نے کیا جس نے لوگوں کو حیران کردیا کیونکہ عام خیال تھا کہ صرف ایک فلم بنانے کا اعلان کیا جائے گا۔

بامقصد گفتگو، رائے کا اظہار خواتین میں اعتماد پیدا کر رہا ہے، شرمین عبید

پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے کی فلم سنہ 2019 کی فلم ’رائز آف اسکائے واکر‘ کے بعد کے واقعات پر مبنی ہے،  فلم کا اسکرپٹ ’پیکی بلائنڈرز‘ اور ’سپنسر‘ جیسی مشہور سیریز لکھنے والے اسٹیون نائٹ لکھیں گے۔

یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے شارٹ ڈاکیو منٹری کے لیے دو اکیڈمی ایوارڈز جیت چکی ہیں، انہیں 2011 میں ’سیونگ فیس‘ کے لیے آسکر اور 2015 میں ’اے گرل ان دی ریور: دی پرائس آف فارگیونس‘ کے لیے ایمی ایوارڈ ملا تھا۔

پاکستان کا سرمایہ افتخار خواتین رہنما

پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے حال ہی میں ڈزنی کی سیریز ’مس مارول‘ کے دو اقساط بھی ڈائریکٹ کیے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More