ہم نیوز | Apr 07, 2023
دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے میں کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے 3افراد جاں بحق اور10 شدید زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت میں واقع دیامیر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ۔
واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ،زخمیوں کی تعداد 10 تک بتائی جارہی ہے جو کہ شدید زخمی حالت میں ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More