مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے الزام لگایا ہے کہ چیف جسٹس نے عمران خان کو فائدہ دینے کیلئے آئین اور قانون کی خلاف ورزیاں کیں۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اختیار کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال پیدا کردی۔
ججز نے چیف جسٹس کے طرزعمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں،اس سے پہلے کسی چیف جسٹس پر مس کنڈکٹ کے ایسے الزامات نہیں لگے۔
تحریک انصاف کی جانب ان کا جھکاؤ واضح ہے،چیف جسٹس عمرعطابندیال کو استعفیٰ دینا چاہئے۔
CJP Umar Ata Bandiyal has committed flagrant violations of law & constitution to favour IK/PTI. This blatant abuse of authority has led to an unprecedented revolt-like situation in the SC of Pak. Judges of impeccable repute have raised serious questions on CJP’s conduct & bias.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif)