نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز ،پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ ، بیٹنگ اور باؤلنگ کوچ کا اعلان کردیا گیا

ہم نیوز  |  Apr 07, 2023

پی سی بی نے نیوزی لینڈ سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق گرانٹ بریڈبرن قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر کر دیے گئے، عبدالرحمان اسسٹنٹ کوچ کے فرائض سرانجام دینگے۔اینڈریو پیوٹک بیٹنگ کوچ اور عمر گل بالنگ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

کلف ڈیکن فزیوتھریپسٹ اور ڈرائکس صائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہوں گے،گرانٹ بریڈبرن اور اینڈریو پیوٹک 11 اپریل کو لاہور پہنچیں گے۔

پی سی بی نیوزی لینڈ سیریز کے بعد لمبے عرصے کیلئے ٹیم مینجمنٹ کے انتخاب کا اعلان کریگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More