الیکشن کا نہیں، بینچ فکسنگ کا معاملہ ہے، اطہر من اللہ نے سوالات اٹھائے ہیں، مریم اورنگزیب

ہم نیوز  |  Apr 07, 2023

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ عدالتی کارروائی پر سوالیہ نشان ہے، جب پٹیشن مستر د ہو گئی تو اس پر بینچ کیسے بنا ؟

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کے چار ججز نے کہا کہ معاملے پر فل کورٹ بنایا جائے، سیاسی جماعتوں نے بھی فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا یہ معاملہ بالکل الیکشن کا نہیں ہے، سیاسی جماعتیں الیکشن سے نہیں بھاگتیں، الیکشن کے وہ فیصلے جو مسلط کیے جائیں وہ ناقابل قبو ل ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا یہ الیکشن کا نہیں بینچ فکسنگ کا معاملہ ہے جس پر اطہر من اللہ نے سوالات اٹھائے ہیں، یہ واردات دو پہلوؤں سے ہو رہی تھی، اس کا ایک سیاسی پہلو ہے اور دوسرا عدالتی پہلو ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات استفسار کیا جس فیصلے کو سپریم کورٹ کے اکثر ججز بھی نہ مانیں وہ عوام کیسے مانیں؟ جسٹس اطہر من اللہ کا نوٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ مسترد شدہ پٹیشن تھی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کیوں جھوٹ بولا گیا کہ ججز نے اپنے آپ کو علیحدہ کیا ہے؟ ملک کی تاریخ میں کبھی ایسا فیصلہ نہیں ہوا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More