علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ہم نیوز  |  Apr 07, 2023

پی ٹی آئی رہنما امین گنڈاپور کو عدالت نے 6 دن کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی،اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما کے ڈی آئی خان میں درج دونوں مقدمات خارج کر دیے۔

عدالت سے بھکر اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی حوالگی کی استدعا کی گئی جو عدالت نے مسترد کی، بھکر پولیس کی جانب سے حوالگی کے کاغذات بھی پہلے تیار کر لئے گئے تھے۔

اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی رہنما کے خلاف اسلام آباد میں دہشتگردی اور غداری کی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ تھانہ گولڑہ میں مجسٹریٹ قیصر نعیم کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ان کے ساتھی اسد خان کا نام بھی شامل ہے۔

ایف آئی آر میں موقف اختیار کیاگیا کہ ملزمان نے آڈیو میں کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے اس کے علاوہ ملزمان نے پولیس کو دھمکی بھی دی تاکہ فرائض نہ انجام دے سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More