اگر دلہن تیار ہے تو شادی کرلیں گے ۔۔ کیا نسیم شاہ نے عروشی کو شادی کی پیشکش کردی؟

ہماری ویب  |  Apr 07, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے بارے میں دلچسپ بیان دے دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو نسیم شاہ کے عروشی روٹیلا کے وائرل بیان سے متعلق بتانے جا رہے ہیں۔

حال ہی میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ایک ایونٹ میں کہا گیا کہ آپ اروشی روٹیلا کو پیغام دیں۔ جس پر کرکٹر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ لوگ میرا پیغام وائرل کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ دلہن تیار ہو جائے تو شادی کر لیں گے۔

دوسری جانب اس حوالے سے نسیم شاہ کے جواب پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ 2022 کے ایشیا کپ کے دوران اداکارہ عروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے ساتھ پوسٹ کی گئی ویڈیو اسٹوری شیئر کی گئی تھی جب کہ رواں سال فروری میں اروشی نے کرکٹر کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی تھی جس پر نسیم نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More